واپڈا ٹیموں کی انتھک محنت سے تل شمالی اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی بحالی پر ملک ربنواز بدھ کا خراجِ تحسین
امیدوار چیئرمین اور معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک ربنواز بدھ نے شدید آندھی اور طوفان کے بعد بجلی کے نظام کی بحالی پر واپڈا کے عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
گزشتہ روز آنے والے شدید طوفان نے علاقے کے انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچایا تھا، جس کے باعث بجلی کے متعدد پولز گر گئے اور ہائی وولٹیج تاریں ٹوٹنے سے تل شمالی سمیت گردونواح کے دیہی علاقے مکمل تاریکی میں ڈوب گئے تھے۔
اس موقع پر اپنے ایک بیان میں ملک ربنواز بدھ نے کہا کہ “طوفان کے فوری بعد واپڈا کے ٹیکنیکل اسٹاف، لائن مینز اور فیلڈ عملے نے جس فرض شناسی کا مظاہرہ کیا ہے، وہ قابلِ تعریف ہے۔ شدید گرمی اور ناموافق موسمی حالات کے باوجود، ٹیموں نے دن رات ایک کر کے جو ہنگامی آپریشن کیا، اس کے نتیجے میں تل شمالی، ڈھانڈلہ، کلوئی والا، بٹہ غلام علی اور درخواست جمال کے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی سپلائی بحال ہوئی۔”انہوں نے مزید کہا کہ “ہم ایس ڈی او واپڈا، لائن سپرنٹنڈنٹ اور ان کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ یہ عملی ثابت قدمی ہی ہے جس نے عوام کو اس مشکل گھڑی میں دوبارہ روشنیوں کی طرف واپس لایا۔ عوامی حلقوں کی جانب سے میں خود اور اپنے علاقے کے عوام کی طرف سے واپڈا کے ان جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنی ذمہ داریوں کو عبادت سمجھ کر ادا کیا۔”
عوامی و سماجی حلقوں نے بھی ملک ربنواز بدھ کی اس کاوش کو سراہا ہے کہ انہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں فیلڈ میں کام کرنے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کر کے ایک مثبت مثال قائم کی ہے۔
-
یہ بھی پڑھیں
-
یہ بھی پڑھیں
مانع حمل گولیاں خواتین میں ہارمونز کے اتار چڑھاؤ کا سبب بنتی ہیں