امارات کا عالمی اعزاز
چھاتی کے کینسر (بریسٹ کینسر) کے علاج میں ایک انقلابی موڑ آیا ہے، جہاں متحدہ عرب امارات نے اس مرض کی بالکل نئی دوا ’ایٹکاماہ‘ (Atcamah) کے استعمال کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ اس منظوری کے ساتھ ہی امارات دنیا کا وہ پہلا ملک بن گیا ہے جس نے اس جدید ترین دوا کو مریضوں کے لیے گرین سگنل دیا ہے۔
یہ نئی دوا دنیا کی معروف دواساز کمپنی ‘آسٹرازینیکا نے تیار کی ہے۔ دوا کی منظوری ایسے وقت میں دی گئی ہے جب اس کے ‘فیز تھری’ (تیسرے مرحلے) کے کلینیکل ٹرائلز کے نتائج انتہائی مثبت اور حوصلہ افزا رہے، جس سے یہ ثابت ہوا کہ یہ دوا کینسر کے خلاف انتہائی مؤثر ثابت ہو سکتی ہے۔
اماراتی وزارتِ صحت کے حکام کے مطابق، کینسر کے خلیات کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اس دوا کا طریقہ کار منفرد ہے:
یہ دوا چھاتی کے کینسر کے خلیات میں موجود ‘ایسٹروجن ریسیپٹرز’ کو بلاک یعنی ناکارہ کر دیتی ہے۔
بعض اقسام کے کینسر ٹیو مرز میں یہ ریسیپٹرز ایک ‘ایندھن’ کا کام کرتے ہیں، جو کینسر کی نشوونما اور اسے جسم میں پھیلانے کا باعث بنتے ہیں۔ یہ دوا اسی سپلائی لائن کو کاٹ دیتی ہے۔
-
یہ بھی پڑھیں
-
یہ بھی پڑھیں