مزید 19 کورونا مریض انتقال کر گئے Posted on September 21, 2021 by ملک بھر کی طرح صوبۂ سندھ میں بھی کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران کیسز میں کمی آ رہی ہے۔ محکمۂ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 19 افراد انتقال کر گئے۔ کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 7 فیصد پر آ گئی، حیدر آباد میں شرح 10 فیصد ہو گئی، جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع میں یہ شرح ڈھائی فیصد رہی۔ محکمۂ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 02 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ یہاں اس دوران 4 ہزار31 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیئے گئے، جن میں سے 283 مثبت آئے۔ حیدر آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ یہاں اس دوران 869 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیئے گئے، جن میں سے 86 مثبت آئے۔ سندھ کے دیگر اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 47 فیصد رہی۔ ان اضلاع میں اس دوران 11 ہزار 377 افراد کرے کوونا ٹیسٹ کیئے گئے، جن میں سے 281 مثبت آئے۔ سندھ بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 51 ہزار 448 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 289 ہو گئیں۔
اردو بلاگ اہم خبریں مقامی خبریں ویڈیو گیلری لاہور پولیس، رینجرز کا اہم چوک پر کئی روز سے قابض مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آپریشن April 18, 2021 0 پولیس اور رینجرز نے لاہور کے اہم چوک پر کئی روز سے قابض مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آپریشن کیا ہے۔ آپریشن کے دوران […]
اردو بلاگ اہم خبریں پاکستان ویڈیو گیلری اسلام آباد ایئر پورٹ پرپی ائی اے کے طیارے کو حادثہ September 4, 2021 0 قومی ایئر لائن پی آئی اے کے ایئر بس طیارے کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر حادثہ پیش آیا ہے۔ ایئر لائن ذرائع نے پی […]
اردو بلاگ اہم خبریں بین الاقوامی پاکستان مقامی خبریں ویڈیو گیلری ’’سٹہ‘‘ بھی شروع ہوگیا March 12, 2022 0 اسلام آباد وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی یا ناکامی پر’’ سٹہ‘‘ بھی شروع ہو گیا ہے، کرکٹ میچوں اور […]