مزید 19 کورونا مریض انتقال کر گئے Posted on September 21, 2021 by ملک بھر کی طرح صوبۂ سندھ میں بھی کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران کیسز میں کمی آ رہی ہے۔ محکمۂ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 19 افراد انتقال کر گئے۔ کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 7 فیصد پر آ گئی، حیدر آباد میں شرح 10 فیصد ہو گئی، جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع میں یہ شرح ڈھائی فیصد رہی۔ محکمۂ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 02 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ یہاں اس دوران 4 ہزار31 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیئے گئے، جن میں سے 283 مثبت آئے۔ حیدر آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ یہاں اس دوران 869 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیئے گئے، جن میں سے 86 مثبت آئے۔ سندھ کے دیگر اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 47 فیصد رہی۔ ان اضلاع میں اس دوران 11 ہزار 377 افراد کرے کوونا ٹیسٹ کیئے گئے، جن میں سے 281 مثبت آئے۔ سندھ بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 51 ہزار 448 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 289 ہو گئیں۔
اردو بلاگ اہم خبریں پاکستان مقامی خبریں ہمارا ماضی داغدار نہیں January 26, 2019 0 چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کہتے ہیں کہ ہمارا ماضی داغدار نہیں کراچی کو مثالی شہر بنائیں گے۔ پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے […]
اردو بلاگ بین الاقوامی ویڈیو گیلری کینیڈین وزیراعظم پر پتھراؤ September 8, 2021 0 انتخابی مہم کے دوران کینیڈین وزیراعظم پر پتھراؤ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو مظاہرین کی جانب سے پتھرائوکا نشانہ بنایا گیا،وہ منگل کواپنی انتخابی […]
اردو بلاگ شوبز ویڈیو گیلری اداکارہ الیانا ڈی کروز کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہوگیا؟ April 19, 2021 0 بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ الیانا ڈی کروز کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔ الیانا ڈی کروز نے ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے سے متعلق اپنے مداحوں […]