اسلام آباد ایئر پورٹ پرپی ائی اے کے طیارے کو حادثہ

Spread the love

قومی ایئر لائن پی آئی اے کے ایئر بس طیارے کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر حادثہ پیش آیا ہے۔

ایئر لائن ذرائع نے پی آئی اے کے ایئر بس طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ پش بیک کے دوران طیارے اور ٹگ ماسٹر کو جوڑنے والی کنکٹنگ راڈ ٹوٹ گئی۔

ایئر لائن ذرائع نے بتایا ہے کہ کنکٹنگ راڈ ٹوٹنے سے طیارے کے نوز وہیل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ایئر لائن ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حادثے کے بعد پی آئی اے کا ایئر بس طیارہ گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔

ایئر لائن ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ سے اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی پرواز تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔

دوسری جانب قومی ایئر لائن پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top