خاتون سے مبینہ زیادتی، اے ایس آئی سمیت 4 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج نامزد اے ایس آئی کو معطل کرکے گرفتار کرلیا گیا

Spread the love

مظفر گڑھ کے علاقے کوٹ ادو میں خاتون سے مبینہ زیادتی پر اے ایس آئی سمیت 4 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد اے ایس آئی کو معطل کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کرایا جارہا ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان نے کوٹ ادو میں رشتے دار خاتون کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

(سمیعزنیوز) بیوی پر تشدد کرنے والے شوہر کو گرفتار کرلیا، ملزم پر تشدد کی وڈیو وائرل ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ 24 نومبر کو اے ایس آئی نے ملزمہ کی گرفتاری کے لیے ساتھ چلنےکو کہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ساتھ چلنے سے انکار کیا تو اے ایس آئی اور اُس کے 3 ساتھیوں نے گھر میں گھس کر زیادتی کی۔

متاثرہ خاتون نے یہ بھی کہا کہ ملزمان زیادتی کے بعد جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر فرار ہوگئے۔

(سمیعزنیوز) اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر پر وکیلوں کا حملہ ۔۔۔؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top