(سمیعزنیوز) اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر پر وکیلوں کا حملہ ۔۔۔؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

Spread the love

سیالکوٹ (سمیعزنیوز)  وکیلوں نے اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کے دفتر پر دھاوا بول دیا۔ وکیلوں کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی اور سامان دفتر سے نکال کر باہر پھینک دیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف ماہر کا کہنا ہے کہ وکلاء سرکاری زمین پر قبضہ کرنا چاہتےتھے۔ وکلاء کو سمجھایا تھا کہ سرکاری زمین پر کسی قسم کے کاغذات قابل منظور نہیں ہوتے۔ وکلاء کی جانب سے دیےگئے کاغذات ہائی کورٹ میں چیلنج کردیےگئے ہیں۔

(سمیعزنیوز) حاجی پور مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ ایک جانبحق دو افراد زخمی

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی میں نظر آنے والے تمام وکلاء کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

دوسری جانب صدر بار خالد قریشی کا کہنا ہے کہ زمین کی چار دیواری کو مسمار کرکے پارک میں شامل کیا گیا۔ کاغذات ہائی کورٹ میں چیلنج نہیں کیےگئے، انتظامیہ غلط بیانی سے کام لے رہی ہے۔

(سمیعزنیوز) نوجوانوں پر پولیس کی مبینہ فائرنگ، ایک ہلاک

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top