عمرہ زائرین کے حوالے سے شرائط کا اعلان

Spread the love

 

سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کے حوالے سے شرائط کا اعلان کردیا ہے۔

سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے حکام کے مطابق منظور شدہ ویکسین لگوانے والے غیر ملکیوں کو بغیر قرنطینہ عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ غیرمنظور شدہ ویکسین لگوائے افراد کو عمرہ سے قبل تین دن قرنطینہ کرنا ہوگا۔

(سمیعزنیوز) سعودی عرب میں15 ہزار غیر ملکی گرفتار

حکام کا کہنا ہے کہ زائرین کے لیے لازم ہےکہ وہ اپنے ممالک سے ویکسینیشن مکمل کر کے سعودی عرب آئیں۔

دوسری جانب سعودی محکمہ شہری ہوا بازی نے فضائی کمپنیوں کو کورونا ویکسین کی ایک خوراک لگوانے والے مسافروں کو کسی بھی ملک سے براہ راست لانے کی اجازت دے دی۔

سعودی محکمہ ہوا بازی نے فضائی کمپنیوں کو حکومت کے اس بڑے اقدام کے حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے۔

(سمیعزنیوز) جام پورٹریفک پولیس یا ریونیو جنریٹ کرنے والا محکمہ؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top