میزائل فائر کیے جا نے پر ایف سولہ طیارہ بھا گنے پر مجبور

Spread the love

روسی خبر ایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ میزائل فائر کیے جانے پر ایف سولہ طیارہ بھاگنے پر مجبور ہوگیا۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق صوبہ تہران کے شہر رباط کریم میں فضائی دفاعی نظام متحرک کردیا گیا ہے۔پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ خلیج فارس کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے ایف سولہ طیارے پر میزائل سے حملہ کیا گیا ہے۔

بندر عباس میں ایئرپورٹ اور ایئربیس کے قریب متعدد دھماکے سنے گئے، ایران کے صوبہ فارس، مغربی تہران، میناب، سیرک، قشم، ہینگام اور جزیرہ کیش میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

ایرانی بندرگاہ کنگان میں بھی دھماکے سنے گئے جبکہ ایران نے عراق کے شہر اربیل میں امریکا کے اڈے پر میزائلوں سے حملہ کرکے ریڈار کے نظام کو نشانہ بنایا۔

مزید دریافت کریں

امریکا نے ہمارے عزم کو آزمانے کی کوشش کی ،عباس عراقچی

مزید دریافت کریں

ایران پر حملے سے پہلے اسرائیلی وزیراعظم سے رابطہ

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top