ایمپریس مارکیٹ شہر کا تاریخی ورثہ ہے۔ مراد علی شاہ

Spread the love

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ    نےکراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے  کہا کہ شہر میں کئی میگا پراجیکٹ پر کام ھو رھا ھے ملیر عظیم پورہ پل کو ریکارڈ ٹائم میں مکمل کیا گیا کراچی کیلئے پانی اور ٹرانسپورٹ سمیت اہم شعبوں میں بے انتہا کام ھو رھا ھےایمپریس مارکیٹ شہر کا تاریخی ورثہ ہے۔کچھ لوگوں کو عوام کی تکلیف میں مزہ آتا تھا، اس شہر میں روز سیکڑوں لوگ مارے جاتے تھے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ارسا کا ٹیلی میٹری سسٹم بن رہا ہے، اس پر کام چل رہا ہے، پانی کی قلت ہے، میں نے وزیراعظم کو خط لکھا، این ای سی کے اجلاس اور وزیراعظم سے ملاقات میں بھی معاملہ اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے، پیپلز پارٹی کو حکومت لوگوں نے دی ہے، سندھ میں بھی سب سے زیادہ ووٹ پیپلز پارٹی کو 2024 کے الیکشن میں ملے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ حالات پیچیدہ ہیں،صدر مملکت، وزیراعظم اس پر آواز اٹھا رہے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top