عوام پر مہنگائی کا نیا بم: پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھاری اضافہ، لیوی بھی بڑھا دی گئی

Spread the love

عوام پر مہنگائی کا نیا بم: پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھاری اضافہ، لیوی بھی بڑھا دی گئی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کر دیا ہے، جبکہ پیٹرول پر عائد لیوی کی شرح بھی بڑھا دی گئی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگر) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 18 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

  •  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 13 روپے 80 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے، جس کے بعد عوام کو اب ایک لیٹر ڈیزل 323 روپے 30 پیسے میں ملے گا۔

عام صارفین اور غریب طبقے کے زیر استعمال مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 11 روپے 19 پیسے فی لیٹر کا اضافہ سامنے آیا ہے۔ اوگر کے نوٹیفکیشن کے مطابق اب مٹی کے تیل کی نئی قیمت 242 روپے 33 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی کی شرح کو بھی بڑھا دیا ہے۔ پیٹرول پر لیوی میں 9 روپے 64 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ 70 روپے 36 پیسے سے بڑھ کر اب 80 روپے فی لیٹر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل پر عائد لیوی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور وہ 70 روپے 82 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top