عوام پر مہنگائی کا نیا بم: پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھاری اضافہ، لیوی بھی بڑھا دی گئی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کر دیا ہے، جبکہ پیٹرول پر عائد لیوی کی شرح بھی بڑھا دی گئی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگر) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 18 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
-
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 13 روپے 80 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے، جس کے بعد عوام کو اب ایک لیٹر ڈیزل 323 روپے 30 پیسے میں ملے گا۔