بالی ووڈ اداکارہ پوجا ہیگڑے بھی کورونا کا شکار

Spread the love

بالی ووڈ اداکارہ پوجا ہیگڑے بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام کے ذریعے لوگوں کو بتایا کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد میں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔گزشتہ چند دنوں کے دوران جو لوگ مجھ سے ملے ان سے درخواست کرتی ہوں کہ اپنا کوویڈ ٹیسٹ کرالیں۔ فی الحال طبیعت میں بہتری محسوس کررہی ہوں پوجا ہیگڑے نے اپنے پیغام میں لوگوں سے گھر پر رہنے اور احتیاط کرنے کی اپیل کی جبکہ نیک خواہشات کرنے والوں سے اظہار تشکر کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top