0

این اے 249 میں پریزائیڈنگ آفیسر زخمی

کراچی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں سامان کی ترسیل کے دوران پریزائیڈنگ آفیسر پر لوہے کا پول گرگیا جس کے بعد انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج (جی سی ٹی) کے پولنگ اسٹیشن پر سامان منتقلی کے دوران پریزائیڈنگ آفیسر محمد رضوان لوہے کا پول گرنے کے سبب زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب حلقے میں انتخابی سامان کی ترسیل کے موقع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے۔

پولنگ اسٹیشن پر پہنچائے جانے والے انتخابی سامان میں بیلٹ باکسز، بیلٹ پیپرز، انمٹ سیاہی اور اسٹیشنری شامل ہے


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں