وزیرِ اعظم کو آج لوئر دیر میں جلسے سے روک دیا گیاBy / March 11, 2022 Spread the love الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پارلیمنٹیرنز کو الیکشن مہم میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پبلک آفس ہولڈرز پر الیکشن مہم میں حصہ لینے پر بدستور پابندی ہو گی۔ اعلامیے میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کمیشن نے ضابطۂ اخلاق پر نظرِ ثانی کا فیصلہ سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے کیا ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ کمیشن نے وزیرِ اعظم عمران خان کو لوئر دیر میں جلسہ کرنے سے روک دیا ہے۔ واضح رہے کہ خیبر پختون خوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں وزیرِ اعظم عمران خان آج لوئر دیر میں جلسہ کرنے والے ہیں