پرائس کنٹرول میکانزم پرعملدرآمد کیلئے متحرک ہیں، فردوس عاشق اعوان

Spread the love

عاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بزدار حکومت عوام کو رمضان پیکیج کے تحت ریلیف دے رہی ہے، حکومت پرائس کنٹرول میکانزم پر سختی سے عمل کیلئے متحرک ہے، وزیر اعلیٰ روزانہ کی بنیاد پر آٹے، چینی اور اشیائے ضروریہ کی سپلائی و طلب کا جائزہ لے رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ رمضان پیکیج اورسبسڈی کا فائدہ ہرحال میں عوام تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نےمتعلقہ محکموں کو قیمتوں میں استحکام کیلئے فلور مل ایسوسی ایشن سے رابطے کی ہدایت کی ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں ناجائز اضافہ قابل قبول نہیں، گراں فروشوں کے خلاف 31 ہزار کارروائیاں کی گئی ہیں، دو ہزار سے زائد مقدمات کا اندراج اور 5 کروڑ سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top