شادی کی تقریب میں مٹن کی جگہ چکن دینے پر رشتہ داروں میں خونی تصادم، 12 افراد زخمی

Spread the love

شادی کی تقریب میں مٹن کی جگہ چکن دینے پر رشتہ داروں میں خونی تصادم، 12 افراد زخمی

پٹنہ: بھارتی ریاست بہار میں ایک شادی کی تقریب اس وقت میدانِ جنگ بن گئی جب کھانے کی میز پر مٹن (بڑے یا چھوٹے کا گوشت) کے بجائے چکن (مرغی کا گوشت) پیش کرنے پر دولہا اور دلہن کے خاندان آپس میں بھِڑ گئے۔ اس افسوسناک واقعے میں لاٹھیاں اور تلواریں چلنے سے کم از کم 12 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، محمد عبداللہ عرف چاند نامی نوجوان کا نکاح جمعرات کی دوپہر تقریباً 3 بجے انتہائی پرامن اور خوشگوار ماحول میں ہوا تھا۔ تاہم، اصل تنازع اس وقت شروع ہوا جب باراتی دسترخوان پر بیٹھے۔

  • دولہا والوں کے ایک گروپ نے اعتراض اٹھایا کہ شادی طے پاتے وقت مٹن کھلانے کا وعدہ کیا گیا تھا، لیکن دلہن والوں نے مینو تبدیل کر کے چکن پیش کر دیا۔

  •  کھانے کی کوالٹی پر شروع ہونے والی یہ بحث پہلے تو تکار تک محدود رہی، لیکن دیکھتے ہی دیکھتے بات ہاتھا پائی سے بڑھ کر خونی تصادم تک جا پہنچی۔

عینی شاہدین اور میڈیا رپورٹس کے مطابق، دلہن والوں کی جانب سے کچھ افراد مشتعل ہو گئے اور انہوں نے باراتیوں پر لاٹھیوں، مکوں اور لاتوں کی برسات کر دی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ لوگ سرِعام لاٹھیاں برسا رہے ہیں اور تلواریں لہراتے ہوئے ایک دوسرے پر حملے کر رہے ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر ہنگامہ آرائی کرنے والے افراد کو منتشر کیا اور صورتحال پر قابو پایا۔ پولیس کے مطابق لڑائی میں زخمی ہونے والے 12 افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top