وفاقی حکومت نے پیٹرول پر لیوی میں 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا

Spread the love

 

وفاقی حکومت نے پیٹرول پر لیوی میں 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا

ڈیزل کی قیمت میں بھی 26 روپے 77 پیسے اضافہ کیا ہے

جبکہ مٹی کا تیل 63 روپے 60 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے

وفاقی حکومت نے پیٹرول پر لیوی میں اضافہ کر دیا ہے۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول پر لیوی 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی۔

پیٹرول پر لیوی 107 روپے 38 پیسے فی لیٹر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم ڈویژن نے ایک ہفتے کےلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 35 پیسے ہوگئی۔

ڈیزل کی قیمت میں بھی 26 روپے 77 پیسے اضافہ کیا ہے، نئی قیمت 380 روپے 19 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

مٹی کا تیل 63 روپے 60 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 365 روپے 21 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top