Responsive Menu
Add more content here...

مغل ورثے کے شاندار 500 سالہ جشن خوبصورت ثقافتی شام

پاکستانی سفارت خانے ناروے میں پاکستان کے مغل ورثے کے شاندار 500 سالہ جشن

خوبصورت ثقافتی شام

 

تقریب میں سفارت کاروں، نارویجن اور پاکستانی پارلیمنٹیرین، سینئر سیاست دانوں، میڈیا کے نمائندوں اور دیگر افراد نے بھی بھرپور شرکت کی۔

پاکستان کی سفیر سعدیہ الطاف قاضی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خصوصی ثقافتی پروگرام میں شرکت پر آپ کو خوش آمدید کہتی ہوں، یہ بہت خوشی اور اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کی شرکت ناصرف پاکستان کے ساتھ آپ کی دوستی کی عکاسی کرتی ہے بلکہ ثقافت، تاریخ اور مشترکہ انسانی ورثے کی پائیدار طاقت کے لیے آپ کی تعریف بھی کرتی ہے۔

پہلے مرحلے میں سنیما ٹکٹ ہاؤس میں پاکستان کے مغل ورثے پر خصوصی مختصر فلموں، پینل ڈسکشن اور دوسرے مرحلے میں استقبالیہ کے ساتھ فن پاروں کی نمائش اور لائیو میوزک پرفارمنس کا اہتمام کیا گیا۔

سعدیہ الطاف قاضی نے کہا کہ یہاں پر بسنے والے پاکستانی 50 سال پہلے ناروے آئے تھے، ناروے پارلیمنٹ میں پاکستان ناروے فرینڈشپ گروپ بنا ہے جو کہ اب فرینڈ آف پاکستان ہے، ان کو پاکستانی کلچر سے روشنانس کرانا تھا۔

 

بھارتی گلوکارہ کیخلاف مقدمہ، وارنٹ گرفتاری جاری

آوارہ کتوں کے حملے میں 5 سال کا بچہ جاں بحق

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *