برطانیہ: پولیس سے بچنے کے لیے انوکھی چال، خاتون پر بیہمانہ تشدد کا ملزم فریج سے گرفتار، 3 سال قید کی سزا

Spread the love

برطانیہ: پولیس سے بچنے کے لیے انوکھی چال، خاتون پر بیہمانہ تشدد کا ملزم فریج سے گرفتار

لندن: برطانوی پولیس نے قانون کی گرفت سے بچنے کے لیے فریج کے اندر چھپنے والے ایک انتہائی مطلوب ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔ کینٹ پولیس کی جانب سے دسمبر 2025 میں کی گئی اس انوکھی گرفتاری کی ویڈیو حال ہی میں میڈیا پر جاری کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق، 33 سالہ ملزم ڈین فورڈ پر ایک خاتون کو مسلسل 6 ماہ تک شدید جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنانے کا ہولناک الزام تھا۔

  •  کینٹ پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے متاثرہ خاتون کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس زبردستی اپنے کنٹرول میں لے رکھے تھے اور اسے اپنے دوستوں، رشتہ داروں اور اہل خانہ سے کسی بھی قسم کا رابطہ رکھنے کی اجازت نہیں تھی۔

  •  ملزم نے ناصرف خاتون پر ظلم کیا بلکہ اس کے بینک اکاؤنٹس اور جمع پونجی کو جوئے، منشیات اور شراب نوشی کی لت پوری کرنے کے لیے بے دردی سے اڑا دیا۔

خاتون کی جانب سے باقاعدہ شکایت درج کروانے کے بعد جب پولیس نے ملزم کی رہائش گاہ پر اچانک چھاپہ مارا، تو اس نے گرفتاری سے بچنے کے لیے گھر میں موجود فریج کے اندر گھس کر چھپنے کی ناکام کوشش کی۔ تاہم، تلاشی کے دوران پولیس اہلکاروں نے اسے دھر لیا۔ گرفتاری کے وقت ملزم شدید نشے کی حالت میں تھا۔

برطانوی عدالت نے گزشتہ ماہ کیس کی تفصیلی سماعت اور تمام شواہد کا جائزہ لینے کے بعد ملزم ڈین فورڈ کو مجرم قرار دیتے ہوئے 3 سال قید کی سزا سنائی، جس کے بعد اسے باقاعدہ طور پر جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top