جام پور میں ایل پی جی مافیا کا راج
جام پور شہر اور گردونواح میں ایل پی جی (LPG) گیس کی سرکاری نرخوں پر عدم فراہمی کے باعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ گیس مافیا نے من مانے نرخ مقرر کر لیے ہیں، جبکہ انتظامیہ تاحال خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے • ایل پی جی پلانٹ مالکان اور بڑے ڈیلرز کا مبینہ “ایکا” ہو چکا ہے، جس کے تحت وہ سرکاری ریٹ پر گیس فروخت کرنے سے صاف انکاری ہیں۔
* دوسری جانب چھوٹے دکاندار بھی کسی سے پیچھے نہیں؛ انہوں نے بھی گیس کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے، جبکہ سلنڈر میں گیس کا وزن بھی پورا نہیں دیا جا رہا۔
* ڈومیسٹک (گھریلو) سلنڈرز کی عدم دستیابی کے باعث چھوٹے دکاندار اب کمرشل سلنڈر سے ڈومیسٹک سلنڈرز میں ری فلنگ (Refilling) کرنے لگے ہیں۔
* یہ خطرناک عمل گنجان آباد علاقوں میں کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے، لیکن اس کے باوجود متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہا۔
شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی مافیا کے خلاف فوری اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور گیس کی سرکاری نرخوں پر بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو اس مہنگائی اور ممکنہ حادثات سے نجات مل سکے۔
یہ بھی پڑھیں
کم عمر خواتین میں مختلف اقسام کے کینسر کا ممکنہ سبب کیا؟ نئی تحقیق سامنے آگئی