Responsive Menu
Add more content here...

کم عمر خواتین میں مختلف اقسام کے کینسر کا ممکنہ سبب کیا؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

امریکا میں 2021ء سے 2026ء کے دوران کی گئی تحقیق میں 1 کروڑ 90 لاکھ افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا، ان میں سے 4 لاکھ 13 ہزار بے خوابی کے مریض تھے۔

یہ تحقیق نیو جرسی اور لوزیانا کے سائنسدانوں نے مشترکہ طور پر انجام دی ہے، جس میں معلوم ہوا کہ 50 سال سے کم عمر بے خوابی کی شکار خواتین میں چھاتی، رحم اور بیضہ دانی کے کینسر کا خطرہ نمایاں طور پر زیادہ تھا۔امریکی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ بے خوابی کا کم عمر خواتین میں مختلف اقسام کے کینسر کے خطرے میں ممکنہ تعلق ہوسکتا ہے۔

محققین کا خیال ہے کہ نیند کی خرابی جسم کے ہارمونز کے توازن کو متاثر کرسکتی ہے، یہی چیز کینسر کے خطرے میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔

تحقیق میں سامنے آیا کہ بے خوابی مردوں اور خواتین دونوں ہی میں بڑی آنت کے کینسر کے خطرے میں اضافے سے منسلک تھی۔

ماہرین نے واضح کیا کہ اس تحقیق سے صرف ایک تعلق ظاہر ہوتا ہے، یہ ثابت نہیں ہوتا کہ بے خوابی براہِ راست کینسر کا سبب بنتی ہے۔

اس کے باوجود نتائج اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ بہتر نیند اور صحت مند طرزِ زندگی مستقبل میں کینسر کے خطرات کم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔ 

wadi neelam shahdara part 2 6. 12 . 2018

Samis News | ahtsab 1- | Saraiki and Urdu Pakistani Funny and Entertainment contents.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *