سپریم کورٹ کو کرائی گئی یقین دہانی سے عمران خان کا اظہارِ لاتعلقی

Spread the love

سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف( پی ٹی آئی) عمران خان نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی طرف سے سپریم کورٹ کو کرائی گئی یقین دہانی سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔

عمران خان نے توہینِ عدالت کیس میں سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا۔

تیز رفتاری کی وجہ سے ایک نوجوان بھی بس کی ٹکر لگنے سے گر کر بس کے نیچے کچلا گیا اور جانبحق ھو گیا

عدالتِ عظمیٰ میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں عمران خان کا کہنا ہے کہ 25 مئی کے لانگ مارچ میں پی ٹی آئی قیادت کی میری طرف سے کرائی گئی کسی یقین دہانی کا علم نہیں۔

عمران خان کا تحریری جواب میں کہنا ہے کہ عدلیہ کا بہت احترام کرتا ہوں، سپریم کورٹ کے کسی حکم کی خلاف ورزی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

عمران خان نے تفصیلی جواب کے لیے عدالت سے 3 نومبر تک کی مہلت مانگ لی۔

عمران خان تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر پہنچ گئے

واضح رہے کہ عمران خان کی طرف سے ان کے وکلاء نے سپریم کورٹ کو یقین دلایا تھا کہ مظاہرین ریڈ زون میں داخل نہیں ہوں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top