
وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے محکمہ تعلیم کی فرنیچر خریداری سے متعلق پس منظر بیان کردیا۔
کراچی میں سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں سعید غنی اور صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے پریس کانفرنس کی۔
سعید غنی نے کہا کہ میڈیا پر آیا کہ سندھ میں محکمہ تعلیم نے فرنیچر کی خریداری میں کئی ارب کا ٹیکہ لگایا، یہ ٹھیکہ میرے دور میں شروع ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اسکول فرنیچر کی خریداری میں کئی اہم لوگ پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی، آئی بی اے سکھر سمیت مختلف اداروں کے سربراہان کو کمیٹی کا ممبر بنایا گیا۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ اس کمیٹی نے 2018 میں ایک پراسیس شروع کیا تھا، جو بڈز ان کے پاس آئی تھیں اس کو کمیٹی نے مسترد کردیا تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ کمیٹی نے جو اندازہ لگایا تھا اس حساب سے بولیاں انتہائی کم آئیں، اس سارے معاملے پر ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کو خط لکھا گیا۔
سپریم کورٹ نے کے ایم سی کو کمیٹیز اور ذیلی کمیٹیز بنانے کا حکم دے دیا
One thought on “سعید غنی نے محکمہ تعلیم کی فرنیچر خریداری کا پس منظر بیان کردیا”