پہلا ون ڈے آج پنڈی میں ہوگا

Spread the love

پاکستان کرکٹ ٹیم آج راولپنڈی میں نیوزی لینڈ سے پہلا ون ڈے میچ کھیلے گی۔ ڈے اینڈ نائٹ میچ دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

کیوی ٹیم اٹھارہ سال بعد پہلی بار پاکستان میں کھیل رہی ہے۔ ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی ہوگئی۔

کورونا کے باعث اسٹیڈیم کی گنجائش کے پچیس فیصد یعنی چار ہزار پانچ سو شائقین اسٹیڈیم میں میچ دیکھ سکیں گے۔

 

2 دہشت گرد ہلاک

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ایسا نہیں لگتا کہ رمیز راجہ انہیں یا ٹیم کو سپورٹ نہیں کررہے، نہ ہی انہیں محسوس ہوا کہ نئے چیئرمین کپتان بدلنا چاہتے ہیں۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ مصباح اور وقار یونس کے نہ ہونے سے ان پر کافی ذمے داری ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو سامنے رکھتے ہوئے اسکواڈ میں تین اسپنرز شامل کیے گئے ہیں۔

1 thought on “پہلا ون ڈے آج پنڈی میں ہوگا”

  1. Pingback: بڑے شہر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد - Sami's News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top