وزیراعظم عمران خان کی بہن کے گھر ڈکیتی کرنے والے ملزمان کو سزا سنا دی

Spread the love

  وزیراعظم عمران خان کی بہن کے گھر ڈکیتی کرنے والے ملزمان کو سزا سنا دی

 

 

وزیراعظم عمران خان کی بہن کے گھر ڈکیتی کرنے والے ملزمان کو عدالت نے قید کی سزا سنا دی ۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ رحمان الہی نے تین مجرموں کو جرم ثابت ہونے پر سات سات سال قید کی سزا دی۔ مجرموں میں کاظم ،محمود اور فہد شامل ہیں۔مجرموں کو 45 ،45 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔ ان کے خلاف تھانہ ریس کورس میں عمران خان کے بھانجے شیر شاہ سوری کی مدعیت میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

 

خیبر پختونخوا میں کرپشن اتنی زیادہ ہے عوام کو کچھ ڈلیور ہی نہیں ہو سکتا ۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد

جنوری 2020 میں اپر مال کے علاقے میں تین ڈاکو عمران خان کے بھانجے شیر شاہ کی رہائش گاہ میں دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے اور طلائی زیورات، نقدی اور اسلحہ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top