منحرف ارکان واپس آرہے ہیں ، حکومت کے پاس نمبرز گیم پوری ہے ، اہم حکومتی رہنما نے بڑا دعویٰ کردیا

وفاقی وزیر اعجا زاحمد شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ دائیں بائیں ہونے والے ارکان واپس آرہے ہیں اور حکومت کے پاس نمبرز گیم پوری ہے ۔

وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ  بلاول بھٹو کے بیان کی تردید فیصل کریم کندی نے کر دی ہے ، میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ عدم اعتماد کے پیچھے امریکہ ہے ، عدم اعتماد کے پیچھے وہ ہیں جنہیں عمران خان سے اختلاف ہے ، جب سے منحرف ارکان  دائیں بائیں ہوئے ہیں عمران خان کی سپورٹ میں اضافہ ہوا ہے ۔

اعجاز شاہ نے مزید کہا کہ مجھے کوئی غیب کا علم نہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *