مجھے بھی خریدنے کیلئے 16 کروڑ کی آفر کی گئی ، نصرت واحد
By
/ March 20, 2022
Spread the love
پاکستان تحریک انصاف کی خاتون ایم این اے نے دعویٰ کیا کہ انہیں خریدنے کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی نے 16 کروڑ روپے کی آفر کی ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق نصرت واحد نے دعویٰ کیا کہ انہیں خریدنے کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے رابطہ کیا گیا، انہیں 16 کروڑ روپے اور آئندہ انتخابا ت میں خصوصی نشست کی پیشکش کی گئی ۔
نصرت واحد نے ویڈیو بیان میں کہا کہ میں حرام کا پیسہ نہیں لینا چاہتی ۔