ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

Spread the love

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے مون سون ہوائیں ملک کےبالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے اور یہ ہوائیں 25 ستمبر تک ملک کے دیگر حصوں میں بھی بارش کا باعث بن سکتی ہیں۔

آج سے جمعہ تک کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،جبکہ اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، منڈی بہاؤ الدین، مانسہرہ میں بھی وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔

اس کے علاوہ ہری پور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، دیر میں وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی ہے، چترال، پشاور، کوہاٹ، گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ جمعرات سے ہفتہ تک کراچی ، مشرقی بلوچستان، جنوبی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top