محمد زبیر کی وائرل ویڈیو پر مریم نواز نے بھی بیان جاری کردیا
By
/ September 29, 2021
Spread the love
محمد زبیر کی وائرل ویڈیو پر مریم نواز نے بھی بیان جاری کردیا
مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر کی وائرل ویڈیو کے حوالے سے نائب صدر مسلم لیگ نون نے بھی بیان جاری کیا ہے۔
نائب صدر مسلم لیگ نون مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ محمد زبیر کو کافی دھمکیاں مل رہی تھیں، مبینہ ویڈیو کی حقیقت کیا ہے، یہ محمد زبیر اور اللہ کا معاملہ ہے لیکن محمد زبیر میرے ترجمان رہیں گے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ چاہتی ہوں نواز شریف کی واپسی دسمبر سے پہلے ہو۔
چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے مریم نواز نے کہا کہ چیئرمین نیب کی توسیع کے بارے میں آئین کچھ نہیں کہتا، چیئرمین نیب کی توسیع کے فیصلے پر پارٹی بہتر بتا سکتی ہے
مریم نواز نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جنید صفدر نے ابھی سیاست میں آنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے