شوہر نے بہن کی مدد سے بیوی کو جلا دیا

Spread the love

خیبر پختون خوا کے شہر نوشہرہ میں شوہر نے بہن کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر تشدد کے بعد بیوی کو جلا دیا، متاثرہ خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی۔

نوشہرہ کے ڈی پی او محمد اقبال کے مطابق نوشہرہ کے علاقے اکبر پورہ میں گھریلو جھگڑے کے بعد شوہر نے بہن کے ساتھ مل کر بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور مٹی کا تیل چھڑک کر مبینہ طور پر آگ لگا دی۔

متاثرہ خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی، سسرال میں جھگڑوں کے باعث مقتولہ آئے دن اپنے میکے چلی جاتی تھی گزشتہ روز گھر والوں نے خاتون کو راضی کر کے سسرال بھیجا تھا جہاں مبینہ طور پر اسے جلا دیا گیا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top