سیکرٹری سندھ بار کا قتل، 2 افراد گرفتار

Spread the love

کراچی میں سندھ بار کونسل کے سیکرٹری عرفان علی مہر کے قتل کیس میں سی ٹی ڈی نے شکار پور میں کارروائی کرتے ہوئے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق مقتول کے برادر نسبتی اکبر مہر اور ہم زلف رحیم بخش مہر کو گڑھی یاسین سے گرفتار کیا گیا

غیرملکی منیجر کو مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کرنے پر قتل کردیا گیا

یکم دسمبر کو کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں بچی کو اسکول چھوڑنے جانے والے عرفان علی کو کار پر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے عرفان پر پے در پے کئی فائر کیے اور فرار ہوگئے۔

ایک ڈی آئی جی کا 6 روز میں 3 مرتبہ تبادلہ

خیال رہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے عرفان مہر قتل کیس کا نوٹس لیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top