رہائی کے لیے 25 کروڑ روپے مانگنے کا انکشاف

Spread the love

رہائی کے لیے 25 کروڑ روپے مانگنے کا انکشاف

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کی رہائی کیلیے 25 کروڑ روپے رشوت مانگے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بورڈ کے مخبر گوسوائی کے باڈی گارڈ نے عدالت میں حلفیہ بیان دے کر بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔

گارڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے اپنے باس سے سنا کہ رہائی 18 کروڑ میں طے ہوئی ہے، 8 کروڑ روپے این سی بی کے تفتیش کار سمیر وانکھڑے کو ملنے تھے۔ 

نواز شریف کی بہن کی طلبی کیلئے اخبار میں اشتہار دینے کی ہدایت

بیان دینے کے بعد باڈی گارڈ پربھاکر نے جان کے خطرے کے پیشِ نظر ممبئی پولیس سے سیکورٹی مانگ لی ہے۔

رپورٹس کے مطابق آریان کی درخواستِ ضمانت کی سماعت آج ممبئی ہائیکورٹ میں ہوگی۔

خیال رہے کہ شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان منشیات برآمدگی کیس میں جیل میں ہیں۔ 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top