نواز شریف کی بہن کی طلبی کیلئے اخبار میں اشتہار دینے کی ہدایتBy / October 5, 2021 Spread the love نواز شریف کی بہن کی طلبی کیلئے اخبار میں اشتہار دینے کی ہدایت عدالت نے نواز شریف کی بہن کوثر یوسف کی طلبی کے لیے اخبار میں اشتہار دینے کی ہدایت کر دی۔ شریف خاندان کی رہائش گاہ جاتی امرا اراضی کے وراثتی انتقال کی منسوخی کے خلاف سول کورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی۔ سول عدالت کے روبرو یوسف عباس نے درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں اراضی کے انتقال کی منسوخی کو چیلنج کیا گیا ہے نواز شریف کی بہن کوثر یوسف کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے انہیں بذریعہ ڈاک اور کوریئر نوٹس بھیجنے کی بھی ہدایت کر دی۔ سول جج نے چیف سیٹلمنٹ کمشنر کو 20 اکتوبر کو جواب داخل کرنے کی ہدایت کی۔ یوسف عباس کا موقف ہے کہ جاتی امرا اراضی پر حکومت قبضے کی کوشش کر رہی ہے، حکومت کے دباؤ پر اراضی کی ملکیت و حیثیت تبدیل کی جا رہی ہے جسے عدالت روکے۔