جنازے میں شریک دو فریقین میں فائرنگ، 8 افراد جاں بحق، 15 زخمی
By
/ September 17, 2021
Spread the love
لوئر دیر کے علاقے طور منگ درہ میں جنازے میں شریک دو فریقین کے درمیان فائرنگ ہوئی ہے، فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق، 15زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں جنازے میں شریک سابق صوبائی وزیرملک جہانزیب کے دو بیٹے بھی شامل ہیں، جو فریقین کی فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہوئے۔