بھارت سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی امارت منتقلی کا امکان

Spread the love

کورونا کی بگڑتی صورتحال کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ بھارت سے متحدہ عرب امارت منتقل کیا جاسکتا ہے۔

بھارت میں دن بدن بڑھتے کورونا کیسز کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد بھی خطرے میں پڑ گیا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت سے متحدہ عرب امارات منتقل کئے جانے کی بھی بات کی جا رہی ہے۔

بھارت کے کرکٹ بورڈ کے ممبر دھیرج ملہوترہ کا کہنا تھا کہ بھارتی بورڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے انعقاداور میزبانی کے لیے پر امید ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ان کاکہنا تھا کہ اس سلسلے میں آئی سی سی سے مسلسل رابطے میں ہیں لیکن اگر کسی ہنگامی صورتحال کا سامنا ہوتا ہے تو ہم ایونٹ کو متحدہ عرب امارات منتقل کرنے پر غور کریں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top