انخلاء: اتحادی افواج کی اسلام آباد کیلئے ایک دن میں 8 خصوصی پروازیں

Spread the love

افغانستان سے انخلاء کے بعد پاکستان میں عارضی طور پر قیام پذیر غیرملکیوں کو اگلی منزل پر پہنچانے کیلئے افغانستان میں سابقہ اتحادی افواج کے طیاروں نے اسلام آباد کیلئے جمعہ کو اپ اور ڈاؤن کی 8 پروازیں آپریٹ کیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ترکی کے قیصری ایئرپورٹ سے اڑنے والی قطر ایئر فورس کی دو پروازوں ٹی یو اے ایف 740 اور ٹی یو اے ایف 741 نے اسلام آباد کے نور خان ایئر بیس پر جمعہ کی سہ پہر لینڈنگ کی اور یہ دونوں طیارے ڈیڑھ گھنٹے بعد روانہ ہوگئے۔

ان دونوں طیاروں نے دو طرفہ روٹ کیلئے افغانستان کی فضائی حدود استعمال کی۔

جس کے بعد دبئی سے روانہ ہونے والی رائل ایئر فورس کی خصوصی پرواز آر آر آر 5740 شام 6:45 بجے اور قبرص کے لارنا کا ایئرپورٹ سے اڑنے والی بیلجیئم ایئر فورس کی خصوصی پرواز بی اے ایف 655 رات 7:40 بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ ہوئی۔

رائل ایئر فورس کی ایک پرواز رات 9 بجے جبکہ دوسری 30 منٹ بعد منزل پر روانہ ہوئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top