0

ہمارے گروپ میں پہلے سے زیادہ لوگ شامل ہو رہے ہیں، راجہ ریاض

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ ہمارے گروپ میں پہلے سے زیادہ لوگ شامل ہو رہے ہیں۔

جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے کی آج عدالتوں میں پیشی سے قبل تحریکِ انصاف کے ارکان اسمبلی لاہور میں جہانگیر ترین کے گھر جمع ہوئے جو بعد میں ان کے ہمراہ عدالت بھی پہنچے

جہانگیر ترین کے گھر جمع ہونے والے رہنماؤں میں صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال، اسحاق خاکوانی اور راجہ ریاض بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیے

عدالت کے باہر میڈیا سے تحریک انصاف کے رہنما راجہ ریاض نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین کی پیشی پر جانے کے لیے تمام ارکانِ اسمبلی تشریف لا رہے ہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں عندیہ دیا گیا ہے کہ جلد وزیرِاعظم عمران خان سے ملاقات ہو گی، دیکھیں گے کہ ملاقات میں کیا معاملات طے پاتے ہیں۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں