شہباز گِل کو انڈہ مارنے والی خاتون کو عدالت سے نکال دیا گیا

Spread the love

لاہور ہائی کورٹ کے سیکیورٹی اسٹاف نے ایک نون لیگی خاتون کارکن کو احاطہ عدالت سے باہر نکال دیا۔

جس خاتون کو احاطہ عدالت سے باہر نکالا گیا ان پر کچھ عرصہ قبل وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل پر انڈہ پھیننے کا الزام ہے۔

سیکیورٹی اسٹاف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ امن و امان کی صورتِ حال کے پیشِ نظر خاتون کو عدالت سے باہر نکالا ہے۔

خاتون نے میڈیا کے سامنے مؤقف کا اظہار کیا کہ اپنی پارٹی قیادت سے ملنے کے لیے عدالت آئی ہوں۔

یہ بھی پڑھیے

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر شہباز گل پر راہداری سے عدالت کی طرف جا تے ہوئے انڈے اور سیاہی پھینکی گئی تھی۔

سیاہی سے وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گِل کی بائیں آنکھ میں انفیکشن ہو گیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top