0

مولانا طارق جمیل کا برانڈ ایم ٹی جے واقعی 550 روپے کا ازار بند فروخت کررہا ہے؟

سوشل میڈیا پر مولانا طارق جمیل (ایم ٹی جے) برانڈپر ازار بند 550 روپے میں فروخت کئیے جانے پر ہونے والی تنقید کے بعد برانڈ کا بیان سامنے آگیا ہے۔

Beware of fake news circulating on social media!
#MTJTariqJamil #ClothingLine
Beware of fake news circulating on social media!
#MTJTariqJamil #ClothingLine

فیس بک کے پیج پر برانڈ ایڈمن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایم ٹی جے برانڈ نہ تو ازار بند بناتا ہے اور نہ ہی فروخت کرتا ہے۔ ازار بند 550 روپے میں فروخت کرنے کی خبریں غلط ہیں۔گزشتہ چند روز سے اس جھوٹی خبر کی بناپر ایم ٹی جے برانڈ اور مولانا طارق جمیل کی شخصیت کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا

اس برینڈ کو پبلک ہونے میں شاید سالوں لگ جاتے۔ لیکن حسد اور اختلاف نے آج کی برینڈنگ اس طرح سے کی ہے کہ آج تقریبا ہر پاکستانی کو اس برینڈ کا پتہ ہے۔۔۔۔ مولانا طارق جمیل صاحب اللہ تعالی کے نزدیک کیا ہے کیا نہیں یہ تو اللہ بہتر جانتا ہے لیکن یہ واقعی سچ ہے کے اللہ جب کامیابی دینا چاہے تو وہ آپکے بد ترین دشمنوں کو بھی آپکی کامیابی کا ذریعہ بنا دیتا ہے۔۔۔۔کاروبار سنت ہے اللہ تمام جائز کاروبار کرنے والوں کے رزق میں برکت عطا فرمائے۔آمین


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں