موجودہ اور سابق دور میں نوکریاں چھینی گئیں، بلاول

Spread the love

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خان صاحب اور میاں صاحب کے دور میں نوکریاں چھینی جاتی ہیں۔

اوباڑو میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دونوں کی حکومتوں میں نہ تنخواہوں میں اضافہ ہوا اور نہ پنشن بڑھی، بوجھ غریب پر اور ریلیف امیر کو دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پہلے بھی آمریت کا مقابلہ کیا، آئندہ بھی تمام نالائق، نااہل اور سلیکٹڈ لوگوں کو بھگائیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top