مانسہرہ: کار الٹ گئی، 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق

Spread the love

مانسہرہ میں کار الٹنے سے 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہری پور سے مانسہرہ آنے والی کار ہزارہ ایکسپریس وے پر قلندر آباد انٹرچینج کے قریب ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی۔

پولیس کے مطابق حادثے میں 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے۔ حکام کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top