0

رینجرز، پولیس کی مشترکہ کارروائی،ڈکیت گرفتار

samis news

رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی 25 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم محمد نعمان عرف ڈاڈاکو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق 4 مارچ کو ملزم نے ساتھی کے ہمراہ سیکٹر ساڑھے گیارہ اورنگی ٹاؤن میں گھر کے باہر تین لڑکوں سے موبائل فون اور نقدی چھیننے کی واردات کی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، ملزم کے ساتھی نعیم عرف چریا کے پاس 30 بور کا پستول بھی تھا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو باآسانی پہچانا جا سکتا ہے، ملزم کی گر فتاری سی سی ٹی وی فو ٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔

دوران تفتیش ملزم محمد نعمان عرف ڈاڈا نے اعتراف کیا کہ وہ اپریل 2021 ءکے دوران اپنے ساتھی نعیم عرف چریا کے ساتھ مل کر گن پوائنٹ پر مختلف علاقوں میں چھینا جھپٹی، خواتین سے پرس اور راہ گیروں سے موبائل فون چھیننے کی مختلف واردتوں میں ملوث رہا ہے۔

رینجرز نے گرفتار ملزم کوقانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا ہے، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتار ی کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں