0

بھارتیوں کو سورۃ الرحمٰن کی تلاوت سُننے کا مشورہ

اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے بھارتیوں کو سورۃ الرحمٰن کی تلاوت سُننے کا مشورہ دے دیا۔

نور بخاری نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بھارتی مداحوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’میری دُعائیں بھارت کے ساتھ ہیں۔

سابقہ اداکارہ نے اپنے بھارتی مداحوں سے مخاطب ہوتے کہا کہ ’آپ روزانہ دن میں تین بار سورۃ الرحمٰن کی تلاوت سُنیں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’اگر کوئی ایسا شخص ہے جس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، اُسے لازمی سورۃ الرحمٰن کی تلاوت سُنائیں

نور بخاری نے مزید کہا کہ ’گھروں میں رہیں اور محفوظ رہیں۔‘

یہ بھی دیکھیں

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی خطرناک لہر کے آگے ملک کا صحت کا نظام ناکام ہوگیا، اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے جگہ کم پڑ گئی، لوگ آکسیجن کی عدم فراہمی پر جان سے جانے لگے کیسز بڑھنے پر اسپتالوں کے باہر مریضوں کی لائن لگ گئی، اسپتالوں میں آکسیجن کم پڑ گئی، میتوں کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے بھی جگہ کم پڑنے لگی۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں