امریکا میں پاکستانی طالبہ پر تیزاب گردی، دفترِ خارجہ کا بیان آگیا

Spread the love

امریکا میں پاکستانی نژاد طالبہ پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ پر دفترِ خارجہ کا بیان آگیا، ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ قونصل جنرل نیویارک میں متاثرہ طالبہ کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں۔

ترجمان کے مطابق متاثرہ طالبہ کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد کی پیش کش کی ہے، نیو یارک پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے لئے 12 رکنی ٹیم تشکیل دی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ واقعہ کی وجوہات کے لئے تحقیقات کی تکمیل کا انتظار ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان سے تعلق رکھنے والی 21سالہ میڈیکل کی طالبہ پر نیویارک میں ایک شخص نے گھر کے باہر تیزاب پھینک دیا تھا جس سے طالبہ کا چہرہ، آنکھیں، گردن اور ہاتھ بری طرح متاثر ہوئے تھے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top