
مشہور پاکستانی کامیڈین اداکار عمر شریف کو امریکا لے جانے والی ایئر ایمبولینس میں فنی خرابی پیدا ہوگئی ہے جس کی بنا پر کمپنی کی جانب سے متبادل طیارہ فراہم کیا جا رہا ہے اور عمر شریف کی جرمنی سے اگلے سفر پر روانگی میں تاخیر ہو رہی ہے۔
ایئر ایمبولینس کمپنی ذرائع کے مطابق اس فلائٹ کے لیے آپریٹ کیا جانے والا بمبارڈیئر چیلنجر 604 طیارہ جرمنی میں رجسٹرڈ ہے جو پرواز کے لیے مکمل طور پر محفوظ ہے۔
ذرائع کے مطابق طیارے کی مین لائٹ میں پہلے سے ٹیکنیکل فالٹ ہے جس کی بنیاد پر طیارے میں نائٹ لینڈنگ اور ٹیک آف کی سہولت عارضی طور پر دستیاب نہیں، یہ طیارہ اپنے ہوم کنٹری جرمنی میں ہے اسی بنا پر اس ٹیکنیکل خرابی کو دور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق خرابی دور ہونے پر یہی طیارہ آگے سفر جاری رکھے گا یا عمر شریف کو امریکا پہنچانے کے لیے کمپنی دوسرا طیارہ فراہم کرے گی، اسی وجہ سے عمر شریف کے سفر میں تعطل آیا ہے، کمپنی کی میڈیکل ٹیم کے مطابق عمر شریف جرمنی کے نیورمبرگ شہر کے مقامی اسپتال میں داخل ہیں جہاں ان کی صحت اچھی ہے۔
https://www.samisnews.com/%d8%b9%d9%85%d8%b1-%d8%b4%d8%b1%db%8c%d9%81-%da%a9%db%8c-%d8%a7%db%81%d9%84%db%8c%db%81-%d8%b2%d8%b1%db%8c%da%ba-%d8%ba%d8%b2%d9%84-%d8%ac%d8%b1%d9%85%d9%86%db%8c-%d9%85%db%8c%da%ba-%da%a9%d8%a6%db%8c/