کیمبرج امتحانات، امتحانی مراکز کے باہرایس او پیز پرعملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہے: شفقت محمود

Spread the love

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ کیمبرج امتحانات میں امتحانی مراکز کے باہر کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہے وفاقی وزیر نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ کیمبرج امتحانات کے انعقاد کی اجازت  سخت ایس او پیز پر عمل پیرا ہونے سے مشروط تھی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز سے ایسی کئی اطلاعات آچکی ہیں کہ امتحانی مراکز کے باہر ایس او پیز پر بالکل عملدرآمد نہیں کیا جارہا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آج سہ پہر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر کے ایک خصوصی اجلاس میں امتحانات کے انعقاد سے کورونا کے پھیلاؤ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

واضح رہے کہ گزشتہ روز سے ملک میں کورونا وبا کی تیسری لہر میں شدت آنے کے باوجود کیمبرج امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ جو طلبہ مطمئن نہیں وہ اکتوبر، نومبر میں امتحانات دے سکتے ہیں، کیمبرج طلبہ کو اکتوبر، نومبر کے امتحانات کیلئےاضافی فیس نہیں دینی ہوگی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top