Responsive Menu
Add more content here...

جام پور ستھرا پنجاب کے مزدور عید الاؤنس سے محروم کیوں؟انتظامیہ کی خاموشی سوالیہ نشان

Spread the love

جام پور ستھرا پنجاب کے مزدور عید الاؤنس سے محروم کیوں؟انتظامیہ کی خاموشی سوالیہ نشان

سُتھرا پنجاب پروگرام” کے تحت عید الاضحیٰ 2026 کے موقع پر پنجاب بھر کے صفائی ورکرز نے شدید گرمی اور چھٹیوں کے دوران اپنے فرائض کو مثالی انداز میں نبھایا۔ حکومتِ پنجاب کی جانب سے اس کارکردگی کے اعتراف میں تمام ورکرز کے لیے 10,000 روپے فی کس نقد اعزازیہ کا اعلان کیا گیا اور فنڈز کی منظوری دی گئی۔
بدقسمتی سے، جام پور کےورکرز  تاحال اس اعزازیہ سے محروم دکھائی دیتے ہیں۔ اس پورے معاملے میں اسسٹنٹ منیجر  وقاص احمد کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے۔ فنڈز کی دستیابی کے باوجود ان کا بروقت عملدرآمد نہ کروانا ان کی انتظامی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ جہاں پوری قوم ان محنت کشوں کی تعریف کر رہی ہے، وہیں جام پور میں ان کا حق انہیں نہ ملنا انتظامیہ           کی غفلت کو ظاہر کرتا ہے۔
کیا جام پور کی ضلعی انتظامیہ اس بات کا جواب دے سکتے ہیں کہ جب پنجاب حکومت نے فنڈز جاری کر دیے ہیں، تو پھر ہمارے مقامی ورکرز اس حق سے کیوں محروم ہیں؟ یہ محنت کش طبقہ اپنے جائز حق کے لیے کب تک دربدر رہے گا؟ ہم اعلیٰ حکام، بالخصوص وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جام پور کے ستھرا پنجاب ورکرز کے اعزازیہ کی فوری تحقیقات کی جائے، وقاص احمد کی اس نااہلی کا نوٹس لیا جائے اور محنت کشوں کو ان کا جائز حق فوری ادا کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *