صوبائی وزیر آبپاشی محسن لغاری کو چار مئی کو نیب نے طلب کر لیا

Spread the love

راولپنڈی نیب راولپنڈی نے شوگر سکینڈل میں تحقیقات کیلئے ایک اور صوبائی وزیر کو چار مئی کو طلب کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے صوبائی وزیر آبپاشی محسن لغاری کو چار مئی کو طلب کر لیاہے ، نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم محسن لغاری سے تفتیش کرے گی جبکہ محسن لغاری کو 2018-19 میں شوگر پر سبسڈی کا ریکار ڈ بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کر دی ہے ۔

 

 

یاد رہے کہ اس سے قبل نیب راولپنڈی نے چار مئی کو صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ اور صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اسلم اقبال کو بھی ریکارڈ کے ہمرا ہ طلب کر رکھا ہے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top