Responsive Menu
Add more content here...

وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے

Spread the love

وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے

ایپکس کمیٹی کے اہم اجلاس کی صدارت متوقع

اسلام آباد/کوئٹہ: ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور بالخصوص صوبہ بلوچستان کے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم میاں شہباز شریف آج ایک روزہ اہم دورے پر کوئٹہ پہنچ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے اس مختصر دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ میں نیشنل ایکشن پلان کی صوبائی ایپکس کمیٹی کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اس اہم مشاورتی بیٹھک میں وفاقی وزراء کا ایک وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کوئٹہ جا رہا ہے۔

باوثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں ہونے والے اس اہم ترین اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، وفاقی وزراء سمیت قانون نافذ کرنے والے اور دیگر حساس اداروں کے اعلیٰ حکام سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔

اجلاس کے ایجنڈے میں بلوچستان میں امن و امان کی حالیہ مخدوش صورتحال اور دہشت گردی کے تدارک کے لیے اقدامات سرِ فہرست ہیں۔ صوبے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ایپکس کمیٹی کے اس بیٹھک میں کئی اہم اور دور رس فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *